ترک پولیس نے داعش سے روابط کے الزام میں16افراد کو حراست میں لے لیا

0
248

انقرہ (این این آئی)ترکی میں پولیس نے داعش سے روابط کے الزام میں 16 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔قبل ازیں بغیر لائسنس مذہبی کتب کی دکان بندکرنے کی کوشش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر مظاہرین نے لاٹھیوں اور پتھروں سے دھاوابول دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی شہربنگول کے گورنرکے دفتر نے بتایا کہ پولیس نے رات کے وقت دکان بندکرنے کی کوشش کی تھی۔اس دکان کے ذریعے ملک میں داعش کی سرگرمیوں کی حمایت کی جارہی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسزپرلاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کرتے ہوئے حملے کیے گئے اورپھر پولیس کی ٹیموں نے مداخلت کی ہے۔ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے افسروں پرحملہ آور ہونے،جان بوجھ کرزخمی کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیاگیاہے۔کتب کی دکان پرآپریشن کی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ درجنوں افرادلاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ جھڑپیں کررہے ہیں جبکہ بندوقوں کی گولیوں کی آواز سنی جاسکتی ہے۔