لاس اینجلس(این این آئی) اسپائڈر مین کا جادو چل گیا،اسپائڈر مین نو وے ہوم نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا، ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر سے زائد کمالیے۔سونی کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ باکس آفس کے فائنل کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ”اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” اصل اندازے سے بھی زیادہ ناظرین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔”نو وے ہوم” میں ٹام ہالینڈ سپائیڈر مین کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ زندایا اس کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کررہی ہے۔ کرسمس کی تیاریوں اور کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے شدید خطرے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کے لیے تھیٹرز پہنچی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ”نو وے ہوم” نے ثابت کیا کہ سپر ہیرو فلموں میں شائقین کی دلچسپی ابھی بھی برقرار ہے۔ فلم کے ہیرو ٹام ہالینڈ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے”شکریہ آپ کا شکریہ اور اگر آپ نے ابھی تک اسپائیڈر مین کو گھر جاتے ہوئے نہیں دیکھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...