اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ حراستی مرکز سے قیدی کو پیش نہ کیا تو وزیراعظم کو طلب کرلیں گے۔پیر کو سپریم کورٹ میں ملزم عارف گل کو حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت کے دور ان چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا عارف گل کو لیکر آئے ہیں؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عارف گل حراستی مرکز ہے عدالت لانا مشکل ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی، عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو آج ہی پیش کریں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلالیں گے، عدالت کے پاس ڈیفنس کی مشینری کو بھی بلانے کا اختیار ہے، عارف گل کی شہریت کا ایشو 2019 سے اب تک حل کیوں نہیں ہوا، 2019 سے ابتک معاملہ پر انکوائری چل رہی ہے، حکومت کے دفاتر میں کرپشن ہے تو عدالت کیا کرے۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہا کہ عارف گل افغان بارڈر ایریا کے قریب فوجی کیمپ پر حملہ کیا، حراستی مرکز میں عارف گل کی کونسلنگ، ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عارف گل کو (آج)پیر کو ہی پیش کرنے کا حکم دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت کے پاس ڈیفنس کی مشینری کو بھی بلانے کا اختیار ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ عارف گل کی شہریت کا ایشو 2019 سے ابتک حل کیوں نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ 2019 سے ابتک معاملہ پر انکوائری چل رہی ہے،حکومت کے دفاتر میں کرپشن ہے تو عدالت کیا کرے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے کہاکہ عارف گل افغان بارڈر ایریا کے قریب فوجی کیمپ پر حملہ کیا، حراستی مرکز میں عارف گل کی کونسلنگ،ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے مہلت کی استدعا مسترد کر دی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...