کراچی (این این آئی)شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور آنے والے میگا کاسٹ ڈرامے ‘سنگ ماہ’ کو آئندہ ہفتے 9 جنوری سے ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی پہلی قسط 7 جنوری کو سینمائوں میں دکھانے کی بھی تصدیق کردی گئی۔’سنگ ماہ’ کے ذریعے گلوکار عاطف اسلم اداکاری کا ڈیبیو کر رہے ہیں اور ڈرامے کے جاری کیے گئے ٹیزرز میں ان کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔ڈرامے کے ٹریلرز سے عندیہ ملتا ہے کہ عاطف اسلم بااثر روایتی قبائلی سردار کے روپ میں دکھائی دیں گے۔’سنگ ماہ’ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ‘سنگ مر مر’ کی ہدایات بھی دی تھیں۔’سنگ ماہ’ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔ہم ٹی وی نے ڈرامے کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ ‘سنگ ماہ’ کے ‘ہلمند’ یعنی عاطف اسلم 7 جنوری کو سینما آ رہے ہیں۔عاطف اسلم نے بھی ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ڈیبیو ڈرامے کی پہلی قسط 7 جنوری کو سینمائوں میں دکھائی جائے گی، علاوہ ازیں زاویار نعمان نے بھی اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ہم ٹی وی نے ڈرامے کے ٹریلر جاری کرتے ہوئے ‘سنگ ماہ’ کو آئندہ ہفتے 9 جنوری سے ٹی وی پر نشر کرنے کی بھی تصدیق کی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...