اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف غلامانہ منی بجٹ کی پارلیمنٹ کے اندر بھرپور مخالفت کریں گے ،پیپلز پارٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر بیرونی کنٹرول اور عوام دشمن منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیگی،پارلیمنٹ سے معاشی غلامی کی قانون سازی ملکی خود مختاری پر سودا بازی کے مترادف ہوگی ۔اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی مجلس عاملہ نے قومی عوامی معاملات اور گھمبیر ملکی صورت حال بارے اہم فیصلے کئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی سلامتی اور استحکام پر سمجھوتہ نہ کرنا اور عوام الناس کے شانہ بشانہ کھڑا رہنا ہماری درخشندہ تاریخ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف غلامانہ منی بجٹ کی پارلیمنٹ کے اندر بھرپور مخالفت کریں گے ،پیپلز پارٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر بیرونی کنٹرول اور عوام دشمن منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے بائر احتجاجی کیمپ لگائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ڈکٹیشن منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ میں شرکت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ 27فروری سے مزار قائد سے شروع ہونے والا اسلام آباد لانگ مارچ بدعنوان ترین حکمرانوں سے نجات پر اختتام پزیر ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ سے معاشی غلامی کی قانون سازی ملکی خود مختاری پر سودا بازی کے مترادف ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے چنگل میں دینا ملک اور قوم کیلئے خطرناک اقدام ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ معاشی بدحالی ہوشربا مہنگائی بے روزگاری کے سونامی کو اسلام آباد لانگ مارچ عوامی سمندر بہا لے جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ قومی خزانے کے خائن حکمرانوں کا احتساب اور حساب بھی ہوگا ،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین کی بالادستی اور جپمہوریت کی مظبوطی کا کردار جاری رہے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...