اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے سینٹ کو بتایاہے کہ ای وی ایم مشینوں پر اربوں روپے لاگت آئے گی، تخمینہ ابھی لگانا ہے۔وقفہ سوالات کے دور ان بتایاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 2017 کے بعد 5 سال کے دوران مردم شماری ہونے جارہی ہے، مسلم لیگ ن نے مردم شماری کا 10 سال کا دورانیہ بڑھا کر 17 سال کیا۔ انہوںنے کہاکہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن جواب دے گا مردم شماری ہوجائے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ای وی ایم مشینوں پر اربوں روپے لاگت آئے گی، تخمینہ ابھی لگانا ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، مہنگائی ہے حکومت اس سے انکاری نہیں ہے، پاکستان میں پہلی بار کسان کو فصل کے اچھے ریٹ ملے۔ علی محمد خان نے کہاکہ 11 سو ارب روپے کسان کو فصلوں کی مد میں انکم ہوئی ہے، 121 ارب روپے کو بڑھا کر 260 ارب روپیہ احساس پروگرام میں بڑھائے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ عام آدمی کو گھی آٹے میں سبسڈی دے رہے ہیں، خطے کے مقابلے میں پاکستان میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، افراط زر کا دباو عالمی رجحان ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ 2021 میں ایران میں افراد زر کی شرح 35 عشاریہ 1 فیصد تھی، ترکی میں 21 عشاریہ 3 فیصد اور کرغستان میں 12 عشاریہ 3 فیصد افراد زر رہی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان خورد و نوش کا درآمد کنندہ ہے، خام تیل، خوردنی تیل، گندم، چینی اور دالیں اور اشیاء خورو و نوش کی مہنگائی ملکی رحجان میں نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...