ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل کا عارضہ ،اسپتال داخل کرادیاگیا

0
196

کوالالمپور (این این آئی)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیں کوالالمپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گزشتہ ماہ طبی معائنے کے لیے ایک ہفتے اسپتال میں رہے تھے۔