صنعاء (این ای آئی ) یمن کی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے جسے اتحادی فوج اور مقامی مزاحمت کاروں کی معاونت حاصل ہے حاصل ہے نے مآرب گورنری میں مختلف جنگی محاذوں پر حوثیوں کے خلاف زبردست فتوحات حاصل کی ہیں۔ حوثیوں کے خلاف پیش رفت میں عرب اتحاد کی طرف سے فضائی معاونت بھی فراہم کی گئی۔ادھریمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب اورالبیضاء میں ملیشیائوں کے خلاف 48ٹارگٹ آپریشنز کے نفاذ کا اعلان کیاہے۔ ان حملوں میں29فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور330سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ فوج اور عوامی مزاحمت نے اچانک حملہ کیا جس کے دوران وہ مآرب کے شمال مغربی محاذ میں اسٹریٹیجک مقامات کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا سینٹر نے مآرب کے جنوب میں کئی محاذوں میں بڑے اور اہم علاقوں پر کنٹرول بحال کرلیا۔ ان حملوں میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے مآرب کے جنوب میں الگ الگ مقامات پر حوثیوں کے قلعوں، اجتماعات اور کمک کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ادھریمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب میں ملیشیائوں کے خلاف 36 ٹارگٹ آپریشنز کے نفاذ کا اعلان کیا۔ ان حملوں میں 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 250 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ البیضا میں ملیشیائوں کے لیے 24 گھنٹوں کے اندر 12 ٹارگٹنگ آپریشن کیے گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ البیضا میں ہونے والے حملوں میں 7 فوجی گاڑیاں تباہ اور 80 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...