بلاول بھٹو زر داری کا شہید فاضل راہو کو ان کی 35 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت

0
386

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے شہید فاضل راہو کو ان کی 35 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید فاضل راہو کی ترقی پسند سوچ، جمہوریت پسندی اور غریب کسانوں کے حقوق کے لیئے جدوجہد مشعلِ راہ ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ شہید فاضل راہو ہماری تاریخ کے ایک بھادر، رواداری پسند اور جمہوریت پسند قدآور رہنما تھے،شہید فاضل راہو کی جمہوریت اور سندھ کے کسانوں کے لیئے جدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید فاضل راہو ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قابلِ اعتماد اتحادیوں میں سے ایک تھے۔ انہوںنے کہاکہ شہید فاضل راہو کی ترقی پسند سوچ، جمہوریت پسندی اور غریب کسانوں کے حقوق کے لیئے جدوجہد مشعلِ راہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور مساوات کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ یہی وہ کاز تھا جس کی خاطر شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید فاضل راہو نے جدوجہد کی اور جانیں قربان کردیں۔