لاہور (ا ین این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، ان کے پاس کوئی تعمیری کام نہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی نے ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعلی کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی وطن عزیز کے سفیر ہیں، حکومت نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سمجھتی ہے اور انہیں حل بھی کر رہی ہے، اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ وطن عزیز کے ان سفیروں کی خیرخواہ نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنمائوں نے ہمیشہ عوامی ریلیف کی راہ میں روڑے اٹکائے، اپوزیشن کے منفی حربے ان کی منفی سیاست کیلئے زہر قاتل ثابت ہوئے ہیں، اپوزیشن منفی سیاست کرتی رہے لیکن ہم عوام کی خدمت پر گامزن رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری میں ذمہ داروں کی غفلت کا تعین کیا اور ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات کے وعدے کو پورا کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...