سان فرانسسکو(این این آئی) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چیٹ ہسٹری کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا، جس کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک کلک پر چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں منتقل کرسکیں گے۔ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے چیٹ منتقلی کی آزمائش کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا فیچر چیٹ کو متتقل کرنے کے لیے سوال پوچھ رہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت صرف آئی فون سے آئی فون چیٹ ہسٹری کی متنقلی کی سہولت موجود ہے۔قبل ازیں واٹس ایپ نے سام سنگ، گوگل پکسل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم صارفین کے لیے یہ سہولت فراہم کی، جس کے بعد وہ آئی فون سے مذکورہ اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری منتقل کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئی او ایس سے چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...