لندن (این این آئی) برطانیہ کی حکمران جماعت کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ کی وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر برطانیہ کے نائب وزیر اعظم کا موقف سامنے آگیا۔نائب وزیراعظم ڈومینک راب نے کہاہے کہ نصرت غنی اب بھی تحقیقات کے لیے باضابطہ شکایت کرسکتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان بورس جانسن نے کہا کہ الزام سامنے آنے پر بورس جانسن نے جولائی 2020 میں نصرت غنی سے ملاقات کی تھی، انہوں نے نصرت غنی کو خط لکھ کر باضابطہ شکایت درج کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔نصرت غنی کا دعوی گزشتہ روز سامنے آیا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کے باعث وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔اس حوالے سے ترجمان بورس جانسن نے کہا کہ کنزر ویٹیو پارٹی کسی بھی قسم کا تعصب یا امتیاز برداشت نہیں کرتی۔49 سالہ نصرت غنی کو فروری 2020 میں کابینہ کی ردوبدل کے دوران ٹرانسپورٹ منسٹر کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...