اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو پہلے روز سے ہی ملک کیلئے خطرناک قرار دے رہی ہے ،تباہی سرکار کامہنگائء بے روزگاری سونامی دور غریبوں کیلئے کرونا مرض سے زیادہ خطرناک ہے ۔پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کہتا ہے میں حکومت سے نکلا تو زیادہ خطرناک ہوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عمران خان کو پہلے روز سے ہی۔ملک کیلئے خطرناک قرار دے رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار کامہنگائء بے روزگاری سونامی دور غریبوں کیلئے کرونا مرض سے زیادہ خطرناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا دعویٰ سچ ثابت ہے کہ ملک بیرونی قرضوں میں جکڑنے کے فیصلے خطرناک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مطلق العنانیت طرز عمل سے جمہوری نظام کیلئے خطرناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ملازمین ٹیم کے سربراہ کے طور پر ملکی معیشت کیلئے خطرناک ہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عہدے کیوجہ سے اشرافیہ کا سرپرست بنکر غریبوں کی زندگیوں کیلئے خطرناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومتی بیساکھی کا سہارا ختم ہو عوام الناس تمھیں بنی گالا نالا میں ڈبکیاں دینے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بغیر کسی کاروبار زرائع آمدن کے امارت کی بلند سطح پر پہنچنے کا حساب اور احتساب قریب ہے ،انہوںنے کہاکہ غیر جمہوری قوتوں کے سائے میں بننے والی حکومت اور کابینہ وزیر ڈیلی ویجز پر ہوتے ہیں۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...