پنجاب میں صحت کے تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کریں گے’ڈاکٹریاسمین راشد

0
196

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے دفترمیں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ پی اینڈڈی مجاہدشیردل،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹرفرخ نوید،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اور آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیراور محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق صحت کے جاری 14منصوبوں میں میانوالی میں 200بستروں پرمشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج کا قیام،اٹک میں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کاقیام،لیہ میں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کا قیام،بہاولنگرمیں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈہسپتال کا قیام،راجن پورمیں 200بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال کا قیام،بلوچستان میں ہسپتال کا قیام،لاہورمیں 1000بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال فیز1کاقیام،جناح ہسپتال لاہورمیں ایمرجنسی اور ٹراماسنٹرکاقیام،سروسزہسپتال لاہورمیں ایمرجنسی اور ٹراماسنٹرکاقیام،یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزلاہورکا قیام،ڈی جی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام،ملتان میں نشتر2ٹیچنگ ہسپتال کا قیام،رحیم یارخان میں شیخ زید2ٹیچنگ ہسپتال قیام اورظاہرپیررحیم یارخان میں ہب اور سپوک کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کا قیام شامل ہیں۔سیکرٹری محکمہ پی اینڈڈی مجاہدشیردل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو اجلاس کے دوران صحت کے تمام منصوبوں پر جاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا