لاہور( این این آئی) چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے جمیل احمد کی بطور ڈی جی نیب تقرری کے خلاف درخواست پر دو رکنی بنچ کو بھجواتے ہوئے نیب کو جواب دینے کیلئے مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جمیل احمد بھی اپنا وکیل مقرر کریں۔ دوران سماعت چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ ایسے ہی کیس میں انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے ،بہتر ہے کہ یہ کیس بھی وہی بنچ سنے۔درخواست گزار خواجہ محسن عباس نے موقف اپنایا کہ ڈی جی نیب جمیل احمد کی تقرری میرٹ سے ہٹ کی گئی،تقرری کے وقت قانون کو نظر انداز کیا گیا ہے،ڈی جی نیب کی تقرری کے لیے اخبار اشتہار نہیں دیا گیا۔ استدع اہے ڈی جی نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...