ننکانہ صاحب(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے۔ سیرت کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک ایک فوجی گھر میں تین تین شہید ہیں، حکومت 22 کروڑ عوام کی ماں ہوتی ہے، ایک سیاسی جماعت کا بیانیہ آپ کے سامنے ہے، ملک سے باہر بیٹھ کر پاک فوج کیسپہ سالار پر الزمات لگائے گئے اور قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ساری باتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کیں گئیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں، سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی گئی اور ایاز صادق نے ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ایازصادق کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی لوگوں نے درخواستیں دیں، لاہور اور اسلام آباد میں دی گئی درخواستوں کو قانونی مشاورت کے لیے بھیجا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف بھی جلد پاکستان آئیں گے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...