لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کرپشن انڈیکس میں پاکستان 140 ویں نمبر پر آگیا، تحریک انصاف کی کرپشن اور لوٹ مار کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں رسوا ہو گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، ایک سال میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے، گذشتہ سال 124 نمبر والا ملک 140 ویں نمبر پر آ گیا ہے، کرپشن اور احتساب کا شور صرف اقتدار میں آکر مخالفین پر جھوٹے کیسز بنانے کا ذریعہ تھا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ تو( ن )لیگ دور میں ہوا جب پاکستان کو 127 ویں درجے سے 117 نمبر پر لے آئے تھے لیکن پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا بازار کبھی اتنا گرم نہیں تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...