لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج ملکی حالات اہم موڑ سے گزر رہے ہیں ،کھلاڑیوں کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا،اب ضرورت کپتان کی تبدیلی کی ہے ورنہ یہ ہر چیز کو لے ڈوبے گا ،معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں ،احتساب کے جھوٹے نعرے میں بھی اب ناکامی تسلیم کر لی گئی ہے ، ساڑھے 3 سال جھوٹے احتساب کے نام پر بدترین انتقامی کارروائیاں کروانے والا شخص ملکی تباہی کا برابر کا ذمہ دار ہے ،اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اس کی باقاعدہ درخواست دینگے ،شہزاد اکبر کے جرائم کی فہرست نہ ختم ہونے والی ہے ،ایسٹ ریکوری یونٹ کے تحت بنائے گئے اثاثوں کا حساب لیا جائے گا ، عمران خان فارن فنڈنگ، بی آر ٹی پر اسٹے لیتے ہیں اور پھر عدلیہ کو موردالزام ٹھہراتے ہیں ،عوام میں آ کر نکل کر تو دیکھیں تو آپ کو آٹے دال کا بھائو پتہ چل جائے گا ،آپ کو اب کنٹینر دینے والا بھی اب کوئی نہیں ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد آپ کا سر شرم سے جھکنا چاہیئے کیونکہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ،ہمارے دور میں کرپشن کم ہوئی آپ ملک کو 117 سے 140ویں نمبر پر لے گئے ہیں ،ہمارے دور میں بہتری اس لئے آئی کیونکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کے اربوں روپے بچائے گئے تھے ۔ عطاء اللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ حالیہ حکومت ٹی وی پر للکاریں مار رہی ہے ،وزیراعظم بوکھلاہٹ میں ایسی باتیں کر رہے ہیں ،خطرناک تو آپ اب بھی نہیں ہے، ہم آپ کو خطرناک نہیں سمجھتے ،پی ٹی آئی والے ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں اپنا مستقبل پی ٹی آئی میں نہیں لگتا ،ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگ لگانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...