راولپنڈی(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لوٹنے والے علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، سارا خاندان علاج کیلئے باہر بیٹھا ہے، ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جا رہے ہیں وہ دنیا میں شاید ہی کہیں اور ہو،ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا صحت کارڈ ہوگا، صحت کارڈ سے پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی علاج کرایا جاسکتا ہے، ہیلتھ انشورنس پر 450 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت نے جو اقدام کیا اس کیلئے حوصلہ چاہیے،74 سالہ تاریخ میں کسی نے ریاست مدینہ کی طرف جانے کا سوچا بھی نہیں تھا۔بدھ کو یہاں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے یہ ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے برطانیہ کا صحت کا نظام بہت قریب سے دیکھا ہوا ہے اور اس نے مجھے متاثرکیا جس کے تحت کوئی بھی شہری سرکاری ہسپتال میں جاکر اپنا علاج کروا سکتا ہے تاہم یہ پروگرام برطانیہ کے ہیلتھ پروگرام سے بھی آگے اس میں کوئی بھی شخص نجی ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہوگا جہاں ایسا کوئی پروگرام شروع کیا گیا ہو، یہ ایسا پروگرام ہے جو امیر غریب سب کیلئے ہے، ہم نے سرکاری ہسپتالوں کی تنزلی دیکھی ہے، میں اور میرے بہن بھائی میو ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے، اس وقت اس ہسپتال کا معیار تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آہستہ آہستہ سرکاری ہسپتالوں کی تنزلی دیکھی اور پھر امیروں کیلئے نجی ہسپتال ہوتے تھے اور بچارہ عام شہری سرکاری ہسپتالوں میں جاتا تھا، ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز جاتے ہی نہیں تھے لوگوں کو علاج کروانے کے لیے میانوالی سے راولپنڈی آنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ غریب بچارہ ٹھوکریں کھا رہا تھا، ایسا نظام بن گیا تھا کہ اگر اچھا علاج چاہیے تو پیسے لاؤ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...