اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 80 دہائی میں ہماری ترقی 6 فیصد کو چھو رہی تھی،5.4فیصد گروتھ کافی نہیں ،ہمیں شرح کو دیرپا بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی، ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے،صحت کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبہ میں پرائیویٹ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،پارلیمنٹ میں تعلیم یافتہ لیڈرشپ کی موجودگی اور صحت مند مباحثے سے صورتحال میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے، لوکل گورنمنٹ سسٹم کو فعال اور مستحکم بنانا ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ”پائیدار ترقی میں نجی شعبے سے استفادہ”کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کو پائیدار ترقی کی رپورٹ 2021 کے اجراء کی تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں بطور وزیر خارجہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ دو سالوں میں کرونا وبا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہوا ہے اور ورلڈ بینک نے اس کی توثیق کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2018 میں جب ہم نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تو تمام معاشی اشاریے منفی میں تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم 20 ارب ڈالر کے اقتصادی فرق کو پورا کرنے کیلئے فوری کاوشیں بروئے کار لائے ،میں نے ریاض ابوظہبی، اور بیجنگ کے دورے کیے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے ہماری معاونت کی مگر وہ ہماری فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کافی نہ تھی،چنانچہ ہمیں آی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا، آج ہم اس ملک میں پائیدار ترقی کی بات کر رہے ہیں جو ابھی تک آء ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دیرپا ترقی کیا ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...