نیویارک (این این آئی)مس امریکا 2019 چیزلی کرسٹ 30 برس کی عمر میں 29 ویں منزل سے گرکر ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ عمارت سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیزلی کرسٹ کی موت خودکشی تھی یاحادثہ ، اس کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔پولیس خودکشی کے حوالے سے جانچ پڑتال کررہی ہے لیکن اس حادثے میں کسی سازش کے ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔پولیس کے مطابق چیزلی کرسٹ کی لاش اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے مین ہٹن کے وسط میں واقع ویسٹ 42 ویں اسٹریٹ پر واقع اورین عمارت کے سامنے سے ملی۔دوسری جانب چیزلی ی کے اہلِ خانہ نے بھی چیزلی کی موت کی تصدیق کردی ہے۔اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بڑے دْکھ کے ساتھ ہم یہ بتارہے ہیں کہ چیزلی اب ہم میں نہیں رہی۔بیان میں کہا گیا کہ چیزلی نے دنیا بھر میں دوسروں کو اپنی خوبصورتی اور طاقت سے متاثر کیا، وہ دوسروں کا خیال کرتی تھی، پیار کرتی تھی، ہنستی تھی اور روشن دماغ تھی۔اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چیزلی نے ہمیشہ محبت اور دوسروں کی خدمت کو ترجیح دی، چاہے وہ سماجی انصاف کے لیے لڑنے والے وکیل کے طور پر ہو ، مس یو ایس کے طور پر ہو یا پھر ایکسٹرا کی میزبان کے طور پر۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ سب سے اہم بات، ایک بیٹی، بہن، دوست، سرپرست اور ساتھی کے طور پر وہ کبھی نہیں بْھلائی جاسکیں گی۔کرسٹ ایک سابق ڈویژن ون ایتھلیٹ تھیں، انہوں نے مئی 2019 میں مس یو ایس اے کا مقابلہ جیتا تھا، اور اس سال مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیا۔جب کرسٹ کو تاج پہنایا گیا تو انہوں نے تاریخی فتح اپنے نام کی، اْس برس پہلی بار، تین سیاہ فام خواتین مس یو ایس اے، مس ٹین یو ایس اے اور مس امریکا بنی تھیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...