لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے چار معاونین یکے بعد دیگر مستعفی ہوگئے،بورس جانسن کے معاونین کے استعفے کا سلسلہ ایسے وقت شروع ہوا ہے جب برطانوی وزیر اعظم کورونا وائرس لاک ڈاون کے دوران غیر قانونی تقریبات منعقد کرنے کے الزامات میں گھر گئے ہیں اور اپنا عہدہ بچانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے چار معاونین نے اپنے اپنے استعفے بورس جانسن کو سونپ دیے۔ استعفی دینے والوں میں وزیر اعظم بورس جانسن کی پالیسی چیف منیرہ مرزا، چیف آف اسٹاف ڈین روزن فیلڈ، پرنسپل پرائیوٹ سکریٹری مارٹن رینالڈز اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیک ڈوائل شامل ہیں۔اس موقع پر منیرہ مرزا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمرکے حوالے سے بورس جانسن کا بیان ان کے استعفی کی وجہ ہے۔ بورس جانسن نے لیبر پارٹی کے رہنما کے متعلق یہ جھوٹا دعوی کیا تھا کہ اسٹارمر جب پبلک پرازیکیوشن ڈائریکٹر تھے تو وہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے بدنام زمانہ مجرم جمی سوائل کو سزا دلانے میں ناکام رہے۔برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایاکہ جانسن نے (روزن فیلڈ اور رینالڈز کا)حکومت اور 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کے نمایاں تعاون بشمول کووڈ وبا سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی میں تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...