کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی مخالفت کرتے کرتے خود بھی ایپ پر اکاؤنٹ بنا لیا۔ٹک ٹاک کی مقبولیت میں جہاں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں ایپ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ناقدین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے جس میں کئی شوبز شخصیات شامل ہیں۔اسی فہرست میں فیروز خان بھی شامل تھے جنہوں نے ایپ کے خلاف ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا۔فیروز خان نے 2020 میں ٹک ٹاک کی کچھ ویڈیوز سے تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایپلی کیشن ایک کینسر ہے۔تاہم اب اداکار خود ٹک ٹاک ایپ پرآگئے ہیں اور محض 2 دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جب کہ ان کے اکاؤنٹ کو انتظامیہ کی جانب سے تصدیق شدہ بھی کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فیروز خان کی پروفائل پر بلیو ٹک دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے کے باعث کئی بار پابندی عائد کی گئی لیکن بعدازاں پابندی ہٹا بھی دی گئی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...