افغانستان کے صوبہ بغلان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 10کان کن ہلاک

0
373

کابل(این این آئی )افغانستان کے صوبے بغلان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 10 کان کن ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ کان بیٹھنے کا واقعہ صوبہ بغلان کے ضلع نھرین میں پیش آیا۔افغان اہلکار کے مطابق گزشتہ روز کوئلے کی کان بیٹھنے سے 13 مزدور پھنس گئے تھے، جس میں سے 10 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیقی ہوگئی ہے۔