اومی کرون کا ذیلی ویرینٹ پانچ افریقی ملکوں میں پایا گیا، عالمی ادارہ صحت

0
302

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومی کرون کا ذیلی ویرینٹ پانچ افریقی ملکوں میں پایا گیا ہے۔ ذیلی ویرینٹ بی اے2 کی شناخت کرنا آسان نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ذیلی ویرینٹ بوٹسوانا، کینیا، ملاوی، سنیگال اور جنوبی افریقہ میں پایا گیا۔ ڈنمارک میں بی اے2ویرینٹ نے اومی کرون کے اصل ویرینٹ کی جگہ لینا شروع کردی ۔ عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ڈنمارک کے ڈیٹا کے مطابق بیماری کی شدت میں کوئی فرق نہیں آتا۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔