اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان نے انکوائری کمیشن بنانے کی مخالفت کردی۔ جمعہ ک وہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو کلپ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر صلاح الدین احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے دلائل دیے کہ کہا یہ جا رہا ہے کہ ایک صاحب کی آڈیو پر ساری عدلیہ کمپرومائزڈ ہے، اس درخواست گزار میں اور رانا شمیم میں فرق کیا رہ گیا ہے؟ پیغام یہ دیا جا رہا ہے جج کو جدہ بھی بلائیں گے لاہور بھی اور مرنے کے بعد بھی نہیں چھوڑیں گے، چیف جسٹس پر حملہ کرایا جاتا ہے اس وقت انکوائری کی ضرورت نہیں پڑتی ، بریف کیس میں نوٹ بھیجے جاتے ہیں انکوائری کا نہیں کہا جاتا، وزیراعظم کو پھانسی لگانے پر نہیں کہا جاتا عدلیہ کمپرومائزڈ ہے، سارا معاملہ آکر عدلیہ کمپرومائزڈ ہونے کا اس کیس سے شروع ہوتا ہے، آڈیو اسکینڈل میں تحقیقات کی صورت میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم اور نواز شریف کیس پر اثر پڑے گا۔اٹارنی جنرل نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر کمیشن بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواستیں خارج کی جائیں کیونکہ زیر التوا کیس کو متاثر کر سکتی ہیں،کسی آڈیو کی تحقیقات کرانے کا اختیار حکومت کا ہے جسے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عدالت کو اس معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ تو آپ خطرناک بات کر رہے ہیں۔اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید نے کہا کہ ایک طرف موقف ہے آڈیو اصلی دوسرا موقف ہے آڈیو گھڑی گئی، اس معاملے پر کیا عدالت اپنا وزن کسی ایک پلڑے میں ڈال سکتی ہے؟ میرا موقف ہے عدالت اپنا وزن کسی ایک پلڑے میں نہیں ڈال سکتی، کمیشن بھی بنا لیں تو کیا گارنٹی دی جا سکتی ہے کہ زیر التوا اپیل متاثر نہیں ہو گی، اس بنیاد پر بھی یہ پٹیشن خارج ہونی چاہیے کہ درخواست گزار کا کہنا ہے اوریجنل آڈیو میرے پاس نہیں، دو فرانزک مارکیٹ میں ہیں احمد نورانی کہتا ہے میں نے فرانزک کرایا ایک چینل نے بھی فرانزک کرایا، چینل نے یہ بھی دیکھایا کہ آڈیو ٹیپ کو کہاں کہاں سے جوڑا گیا، ایک اور آڈیو بھی آئی جس میں وزیراعظم ہاؤس سے صحافیوں کے حوالے سے کیا کیا زبان استعمال ہوئی
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...