اسلام آباد /ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بلدیاتی الیکشن کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ڈی آئی خان کے ضلعی دفتر میں 5 فروری کو طلب بھی کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ انتخابی مواد پر آپ کی تصاویر چھپی ہوئی ہیں، جب کہ آپ بطور سرکاری افسر کسی بھی طرح الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتے، آپ نے 3 فروری کو ایک امیدوار کے سیاسی اجتماع سے بھی خطاب کیا، انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی پر جواب دینے کے لئے 5 فروری کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش ہوں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، اور انہیں نوٹس میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان میں جے یو آئی کے امیدوار کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...