کورونا وائرس سے مزید 48 کورونا مریض چل بسے،6سے زائد نئے کیسز رپورٹ

0
305

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 48 کورونا مریض چل بسے،6سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 377 کیسز سامنے آئے ہیں، 4 ہزار 566 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 420 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 1 ہزار 858 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 618 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 121 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 لاکھ 64 ہزار 560 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 18 کروڑ 6 لاکھ 61 ہزار 534 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 39 لاکھ 46 ہزار 354 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 27 لاکھ 58 ہزار 593 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 47 ہزار 920 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 869 ہو گئیں