قرضہ لینے پر خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے،مریم اور نگزیب

0
274

اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ قرضہ لینے پر خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ اپنے بیان میں مریم ا ور نگزیب نے کہاکہ قرضہ لینے پہ خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے اپنے ساڑھے تین سال کی مدت میں ملک پر مسلط کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کو مقروض بنا دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی وجہ سے 58 ہزار سے بڑھ کر آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 79 ہزار روپے سے زیادہ کا مقروض ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے مسلط ہونے کے تین سال کے عرصے میں ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔ انہوںنے کہاکہ دو کڑوڑ بیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں، جس میں سے ایک کڑوڑ چالیس لاکھ بچے ہیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ساڑھے تین سال میں عوام کو غریب اور مقروض کر دیا ہے،وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے پاکستان کے مزید ایک ارب ڈالر مقروض ہونے کا اعلان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پر نظر رکھی جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟ ،دنیا بھر میں پاکستان کو مقروض بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سوال یہ ہے کہ عمران صاحب نے قوم پر جو قرض لادا ہے، یہ کون ادا کرے گا؟ ،عمران صاحب کے اس قومی جرم کی ادائیگی پاکستان کے نوجوان اور آنے والی نسلوں کو کرنی پڑے گی ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن میں قرض کے خلاف بولنے والے عمران صاحب نے حکومت میں آنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملک کو مقروض کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال میں صاحب نے ملک اور عوام کو صرف مقروض کیا ہے،قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لئے خطرناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین چار سال میں پاکستان سب سے زیادہ مقروض ہوگیا لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا،پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی لیکن تین سال میں عمران صاحب کی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی ، تین سال میں عمران صاحب کو تو سب کچھ نیا مل گیا لیکن عوام کو قرض، بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟۔