ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیا بچن ان دنوں کرن جوہر کی فلم ”روکی اور رانی کی پریم کہانی” کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ انہیں کورونا ہونے کی خبر سامنے آئی۔ اس سے قبل اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ لہٰذا فلم کی دو اہم اداکاراؤں کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2 فروری کو شروع ہوئی تھی اور 14 فروری کو ختم ہونی تھی۔ لیکن جیا بچن اور شبانہ اعظمی کو کورونا ہونے کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے، کیونکہ کرن جوہر فلم کی دیگر کاسٹ اور عملے کے لیے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔ جیسا کہ وہ کہتے ہیں”جان ہے تو جہان ہے”۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...