کپل شرما نے سنیل گروور کی طرف پھر دوستی کا ہاتھ بڑھادیا

0
280

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے سنیل گروور کی ہارٹ سرجری کے بعد ایک بار پھر دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے پرانے ساتھی سنیل گروور کے دل کے آپریشن کی اطلاع ملنے پر کپل شرما نے پریشانی کا اظہار کیا اور پرانی باتیں بھول کر ایک بار پھر دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔کپل شرما نے بتایا کہ سرجری کی اطلاع ملتے ہی میں نے سنیل کو موبائل پر میسج کیا، جس کا فی الحال کوئی جواب نہیں آیا مگر مجھے یقین ہے کہ وہ جواب ضرور دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں گاہے بگاہے سنیل کے اہل خانہ سے اْن کی طبیعت اور خیریت دریافت بھی کررہا ہوں۔