اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اگر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار نہیں کر سکتی تو مظالم کا نوٹس لے لیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ تمام کشمیر کے بہن اور بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت نے 1990 میں پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر سرکاری طور ہر منانے کا اعلان کیا، تب سے 5 فروری کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال جدوجہد کی حمایت اور تجدید احد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر ایک جیل بنا ہوا ہے، 80 لاکھ سے زائد آبادی کو انسانی حقوق اور بنیادی صحولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ کشمیر متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں ہوا، اقوام متحدہ، عالمی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آج اگر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار نہیں کر سکتی تو کم از کم مظالم کا نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ کشمیر کا کیس مسلسل اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھائے، ایک تقریر سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا۔ شیری رحمن نے کہاکہ کئی کئی ماہ تک حکومت کی زبان پر کشمیر کا لفظ ہی نہیں آتا، آپ نے 2 منٹ کی خاموشی کرنی تھی، آپ 2 سال 5 ماہ سے خاموش ہیں۔شیری رحمن نے کہاکہ علمی طور پر آپ نے 3 سال میں کشمیر کیس کہاں اور کیسے لڑا ہے؟ ،کشمیر کے معاملے پر حکومت سنجیدگی اور زمینداری کا مظاہرہ کرے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...