وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے،(کل) چینی صدر سے ملاقات ہوگی،شوکت ترین

0
209

بیجنگ (این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہا ہے، اتوار کو چینی صدر سے ملاقات ہوگی شوکت ترین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کی چین کے صدر، وزیراعظم سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے بعد روپے کی قدر مضبوط ہوئی ہے۔وزیراعظم کی اتوار کو چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔