اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ورکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم ہر دم اور قدم قدم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہیں،بھارتی حکومت اور ایجنٹ سن لیں ہم سابق کمزور اور بزدل آوازوں کا تسلسل نہیں،کشمیر کی آزادی ،کشمیریوں کو حق رائے دہی ملنے تک جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ہم رکاب ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی مہم میں دنیا بھر کے انصاف پسند اور آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد دنیا بھر کے مظلوم عوام کی جدوجہد ہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دیکر بھی کشمیریوں کے پائے ثبات میں کوئی لغزش یا آزادی کیلئے منزل پر پہنچنے پر یقین میں تردد نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کو حق رائے دہی ملنے تک جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ہم رکاب ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لیکر تمام عالمی، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کی آزادی کیلئے توانا آواز پاکستان کی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور ان کے وژن میں تمام پاکستانی قوم اور کشمیری متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور ان کے ایجنٹ بھی سن لیں کہ ہم سابق کمزور اور بزدل آوازوں کا تسلسل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے سینہ ٹھوک کر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
مقبول خبریں
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...
ومبلڈن ٹینس‘ امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں...
پیرس (این این آئی)امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس...
فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش
ممبئی (این این آئی)فلمی محاذ پر عامر اپنی نئی فلم”ستارے زمین پر“ کی کامیابی پر خوش ہیں، اس اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ فلم میں جینیلیا...