اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے جدوجہد آزادی پیپلزپارٹی کا منشور ہے،خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے، کشمیر کے عوام سے جو رشتہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بزدلانہ خاموشی کی وجہ سے کشمیری جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کریگی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے جدوجہد آزادی پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی تھی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی جرآت نہ کرتا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی جارحیت پر حکومت نے قومی یکجہتی کو سبوتاڑ کیا بلکہ سفارتی سطح پر بھی موثر آواز نہیں اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام سے جو رشتہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بزدلانہ خاموشی کی وجہ سے کشمیری جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے خواب کی تعبیر کیلئئے محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر جدوجہد کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...