اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے،جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن وسلامتی کے قیام کیلئے تنازعہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل ضروری ہے،بامعنی اور نتیجہ خیز ربط وتعلق استوار کرنے کے لئے سازگار ماحول تشکیل دینے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھا جس میں وزیر خارجہ نے انہیں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ۔وزیر خارجہ نے خط میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہادتوں کی حالیہ لہر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین ،اقوام متحدہ کے منشور اورچوتھے جنیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن وسلامتی کے قیام کے لئے تنازعہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بامعنی اور نتیجہ خیز ربط وتعلق استوار کرنے کے لئے سازگار ماحول تشکیل دینے کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...