نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پارلیمان راجیہ سبھا میں گلوکارہ لتا منگیشکرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔بھارتی راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے لتا منگیشکر کی یاد میں تعزیتی بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے بھارت لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ سے محروم ہوگیا۔چیئرمین راجیہ سبھا نے کہا کہ لتا منگیشکر بھارتی موسیقی ،فلم انڈسٹری کی قد آور شخصیت تھیں، لتا منگیشکر کا انتقال ایک دور کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عْمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئیں جہاں وہ گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس اور نمونیا کی وجہ سے زیرِ علاج تھیں، گزشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔کئی دہائیوں تک بالی وڈ کی ہیروئینزکی کئی نسلوں کواپنی آواز دینے والی لتا منگیشکرکی آخری رسومات میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی، بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان، عامر خان، رنبیرکپور،ودیا بالن سمیت دیگربالی اسٹارزنے شرکت کی اورلتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔لتا منگیشکرکے ہزاروں پرستاربھی شیوا جی پارک کے باہرموجود تھے۔ اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لتا کوریاست مہاراشٹرکی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا جس کے بعد لتا منگیشکرکے بھتیجے نے ان کی آخری رسومات ادا کیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...