ماسکو (این این آئی )فرانسیسی صدر عمانوایل ماکرون نے روسی صدارتی محل کریملن میں مذاکرات کے آغاز میں روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کو بتایا ہے کہ ان کے دورے کا مقصد جنگ سے بچنا اور اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے روسی صدر کو بتایا کہ وہ ایک مفیدجواب کے خواہاں ہیں۔ یقینا ہمیں جنگ سے بچنے، اعتماد اور استحکام کی اینٹیں تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔صدر پوتین نے جواب میں کہا کہ روس اور فرانس کو یورپ میں سلامتی کے بارے میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ایک مشترکہ تشویش لاحق ہے۔انھوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ فرانس کی موجودہ قیادت اور صدر ذاتی طور پر یورپ میں سنجیدہ تاریخی تناظر میں بحران کو حل کرنے کے لیے کتنی کوششیں کر رہے ہیں۔صدر ماکرون نے خود کو روس اور مغرب کے درمیان یوکرین پر تنازع میں ایک ممکنہ ثالث کے طور پر پیش کیا ۔