لندن(این این آئی)برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ برطانیہ مزید 350 فوجی اہلکار پولینڈ کی سرحد پر بھیجے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع نے یہ بات مشرقی یورپ میں جاری روس یوکرین تنازع کے تناظر میں کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی فوجی نفری پہلے سے موجود 100 برطانوی فوجیوں کے دستے کو مضبوط کرے گی۔ برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد مضبوط اشارہ دینا ہے کہ برطانیہ اور پولینڈ ساتھ کھڑے ہیں۔