استنبول (این این آئی)پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اختتام پذیر ہوجانے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں ‘گوکچہ خاتون’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجو کیراتلی کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔بورجو کیراتلی نے گزشتہ برس فروری میں دیرینہ دوست اور پہلے شوہر رہنے والے گلوکار سنان اکسل سے دوسری بار شادی کی تھی۔تاہم اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان شادی کے ایک سال بعد اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ترک خبر رساں ادارے ‘حریت’ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ گلوکار و اداکار سنان اکسل نے استنبول کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔گلوکار نے طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان شوہر اور بیوی والے معاملے نہیں رہے، اس لیے اب وہ طلاق کے خواہاں ہیں۔رپورٹ کے مطابق گلوکار سنان اکسل نے عدالت سے طلاق کی دیگر وجوہات خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی۔سنان اکسل کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد استنبول کی مقامی عدالت نے دونوں کے درمیان کشیدہ معاملات کی تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...