2015 تک مجھے ہالی ووڈ سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی تھی’شاہ رخ

0
305

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے آج تک کسی بھی ہالی ووڈ فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کے پرستار صرف انڈیا میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے شاہ رخ خان نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سے بہت سی فلموں میں ان کے کام کو تنقیدی طور پر سراہا گیا جب کہ کچھ فلموں نے باکس آفس پر خاص پزیرائی حاصل نہیں کی۔لیکن اس کے باوجود ان کے نام اور شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ روز بروز ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔تاہم ان کے پرستار یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ بالی ووڈ کے اتنے بڑے سپر اسٹار ہونے کے باوجود شاہ رخ خان نے آج تک کسی بھی ہالی ووڈ فلم میں کام کیوں نہیں کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان نے کچھ سال قبل اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ صرف اسی صورت میں ہالی ووڈ فلمیں کرنے کیلیے راضی ہوں گے جب ان کی فلموں اور کام سے ان کے ملک کو فخر محسوس ہوگا۔ایک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اس بارے میں کہا تھا کہ انہیں کبھی ہالی ووڈ سے کسی قابل ذکر کام کی پیشکش ہوئی ہی نہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں ایسی بالی ووڈ فلمیں بنانا چاہتا ہوں جنہیں بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے