امارات کاکووِڈ19سے متعلق عاید پابندیاں بتدریج ختم کرنے کااعلان

0
386

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کووِڈ19کی وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عایدکردہ پابندیوں کو بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیصلہ انفیکشن اور اسپتالوں میں داخل ہونے والے کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر کیا ۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہاکہ فروری کے وسط تک شاپنگ مالوں، دفاتر، ریستورانوں اور دوسرے عوامی مقامات کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت اور گنجائش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔