لاہور (این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیسے جیسے احتساب کا عمل تیز ہو رہا ہے، شریف خاندان کی طبیعتیں بگڑنا شروع ہو رہی ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کو جیل میں تکلیف اور صرف لندن جا کر شفا ملتی ہے، آل شریف کی ہر بیماری کی جڑ دراصل اقتدار سے لمبی جدائی کی وجہ سے ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ میم لیگ خاندان کے دیگر افراد سے ملکر شہباز شریف اینڈ فیملی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر چکی ہے، عوام کے سامنے صرف ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے خاندانی اتحاد دکھایا جا رہا ہے، جو کل تک آل شریف کے وفادار تھے، آج ان کے خلاف وعدہ معاف گواہان بن چکے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ حکومت شہباز اور حمزہ شریف کو عام قیدیوں کی طرح تمام طبی سہولیات فراہم کرے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...