پاکستانی اداکار جنید خان کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

0
258

لاہور( این این آئی)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے باصلاحیت پاکستانی اداکار اور راک اسٹار جنید خان کو گولڈن ویزے سے نواز دیا۔جنید خان نے اپنے انسٹا گرام پر گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے گولڈن ویزا حاصل کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اعزاز سے نوازنے پر یو اے ای حکومت کا شکرگزار ہوں اور خوشی محسوس کررہا ہوں۔جنید خان کا کہنا تھاکہ دبئی ہمیشہ میرے اور میرے خاندان کے لیے گھر سے دور ایک گھر رہا ہے اور یہاں ہمارے دورے ہمیشہ شاندار رہے ہیں، گولڈن ویزا ملنے کے بعد ان دوروں میں مزید اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔