لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ فنکاروں میں مثبت مقابلے کے رجحان کے لئے مختلف ایوارڈزکا اجراء کیا جانا چاہیے ،میری تجویز ہے الحمراآرٹس کونسل ایک بڑا ادارہ ہے لہٰذا اس کے نام پر ایوارڈکا اجراء کیا جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ پہلے بہت سے ایوارڈز ہوتے تھے جس سے اداکاروں میںمقابلے کا مثبت رجحان پایا جاتا تھا اور ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ نیشنل ، پی ٹی وی ، نگار ایوارڈ حاصل کر یںلیکن جب سے یہ سلسلہ بند ہوا ہے اس کے بعد سے فنکار وں میں کسی بھی پراجیکٹ میں کردار کی مقبولیت کیلئے اس طرح کاوشیں نظر نہیں آتیں جو پہلے ہوا کرتی تھیں۔انہو ںنے کہا کہ میری تجویز ہے کہ الحمراآرٹس کونسل ایک بڑا نامور ادارہ ہے اس لئے اس کے نام پر ایوارڈ کا اجراء کیا جائے جس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کو بہترین کام پر ایوارڈ زدئیے جائیں۔