لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنی سالگرہ کے اخراجات کی رقم مستحق لوگوں میں تقسیم کر دی ۔ شوبز کو خیر باد کہنے سے قبل رابی پیرزادہ ہر سال فروری میں اپنی سالگرہ کا بھرپور اہتمام کیا کرتی تھیں لیکن تاہم خود کو اسلامی طرز زندگی میں ڈھالنے کے بعد انہوں نے اس کے اخراجات کی رقم مستحق لوگوں کو دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آ کر مجھے اس بات کی سمجھ آئی ہے کہ سالگرہ جس میں صرف اپنی تسکین کا سامان اور پیسوں کا ضیاع ہوتا ہے اسی سے کیوں نہ ایسے لوگوں کی مدد کی جائے جو ایک وقت کا کھانا بھی نہیں کھا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو اس طرح کی تقریبات پر لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں ان سے اپیل ہے