سعودی ولی عہد کا برطانوی وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

0
281

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے فون پر بات چیت کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فون پر بات چیت میں دونوں رہ نمائوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔