خرم پرویز کی رہائی کے لیے امریکی رکن کانگریس کا بھارتی سفیر کو خط

0
299

واشنگٹن(این این آئی)کشمیری رہنما خرم پرویز کی رہائی کے لیے امریکی رکن کانگریس نے بھارتی سفیر کو خط لکھ دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی رکن کانگریس نے خط میں سوال اٹھایا کہ خرم پرویز سے بھارت کو خطرہ کیا ہے؟ آخر خرم پرویز کو کب فئیر ٹرائل کا موقع دیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی(این آئی اے)نے 23 نومبر کو سری نگر سے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو گرفتار کیا تھا