اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔یاد رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہورپہنچے تھے اور پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔بعد ازاں پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کر کے اتحادیوں کو بھی رضامند کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...