پاکستان سول ایوی ایشن نے 42 لاکھ کا سونا برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا

0
288

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز سے لاپتہ بیگ برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا جس میں 42 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی موجود تھا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مسافر نائب خان 28 جنوری کو مانچسٹر سے اتحاد ائیرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاز سے اترنے کے دوران طیارے کے کیبن سے ان کے دستی سامان میں شامل ایک بیگ لاپتہ ہو گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شکایتی سیل کو آگاہ کیا گیا جس پر اسلام آباد ائیرپورٹ کی ٹیم نے آئی پی ایم مسٹر عدنان کی قیادت میں کام شروع کیا۔ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ائیرپورٹ کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اسی پرواز کے ایک اور مسافر رب نواز کی نشاندہی کی جنہیں لاپتہ بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا، عملے نے اس مسافر کا ڈیٹا حاصل کیا اور مسافر کے فراہم کردہ نمبر کا سراغ لگایا اور رابطہ کرکے انہیں ائیرپورٹ بلوایا